کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن کے تحت ہونے والے ہفتہ طلبہ کاآغاز منگل 13جنوری2026 سے بورڈ آفس کی سماعت گاہ بلاک بی پہلی منزل میں شروع ہو رہا ہے، ان مقابلوں کا افتتاح ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین غلام حسین سوہو کریں گے،مقابلے صبح09:30بجے سے شروع ہوں گے، پہلا مقابلہ 13جنوری کو بروزمنگل انگریزی تقاریرسے ہوگا ۔