کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر،معاشی حب اور ریڑھ کی ہڈی ہونے کے باوجود بدترین لاوارثی کا شکار ہے، مگر افسوس کہ حکمرانوں، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔کراچی کے عوام مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، ٹریفک کے ناقابلِ برداشت مسائل،ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں، پانی و بجلی کی قلت کے عذاب میں مبتلا ہیں