• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں جمہوریت کو خطرہ ہے، شہزادہ ہیری

برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں جمہوریت کو خطرہ ہے، وزرا اپنے مفادات کا دفاع کررہے ہیں۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو عالمی سطح پر ہماری پریس اور حکومت سے پرکھا جاتا ہے، ان دونوں کے بارے میں میرا یقین ہے کہ وہ سب سے نیچے ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری نے فون ہیکنگ کیس میں لندن ہائی کورٹ میں ’مرر گروپ نیوز پیپرز‘ کے خلاف دستاویز جمع کرادیں۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ نو عمر تھے تو اخباروں نے ان کی وائس میل ہیک کی اور بھائیوں کے درمیان اعتماد کی فضا خراب کی۔

شہزادہ ہیری کا مزید کہنا تھا کہ روزنامہ مرر نے ان کی پرورش پر تخریبی اثرات ڈالے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری 130 سال میں عدالت میں ثبوت پیش کرنے والے پہلے سینئر شاہی فرد ہیں، شہزادہ ہیری آج پھر عدالت میں پیش ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید