• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بجٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کرے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کم از کم 50 فیصد کمی کرے، پٹرول، بجلی اور گیس پر سبسڈی بحال کی جائے، بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںں نے منصورہ میں ضلع قصور کے جے آئی یوتھ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی اکثریت کے باوجود پیپلز پارٹی کا میئر بنانے کے لیے بضد رہنا انتہائی غیرجمہوری رویہ ہے۔ پی ڈی ایم کے چراغوں میں تیل نہیں، 13پارٹیوں کی حکومت کا رخ مختلف سمتوں کی جانب ہے، ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا۔ کسی معاشی پلان کی بجائے آئی ایم ایف پر تکیہ کیا جا رہا ہے، حکومت نے ایک سال میں تقریباً 15سو ارب کا ریکارڈ قرضہ لیا جو کہ یومیہ 41ارب بنتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید