• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کو کم ڈیوٹی پر لانے کی اجازت کا مطالبہ

ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپان ، برطانیہ ، یورپ اور دبئی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر خزانہ اسحق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو کم پٹرول استعمال کرنے والی اور ماحول دوست ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کو کم ڈیوٹی پر پاکستان لانے کی اجازت دیں جس سے پاکستان کو اربوں ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے پاکستان میں تیل کی کھپت کم ہوسکے اور ماحول میں بھی بہتری آسکے ، اس حوالے سے جاپان میں مقیم معروف کاروباری شخصیت ملک سلیم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنی کمائی سے ماحول دوست ہائبرڈ اور بجلی سے چلنے والی گاڑٰیاں پاکستان لانا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ ڈیوٹی بھی بینکنگ چینل سے بھیجیں گے جس کے لیے حکومت کی ایسی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے حکومت کو بھی بھاری زرمبادلہ حاصل ہو اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی بچت سے بہترین گاڑیاں پاکستان لاسکیں ۔ اس حوالے سے دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت قدیر صدیقی نے کہا کہ ہم دبئی سے اپنی کمائے ہوئے زرمبادلہ سے گاڑیاں پاکستان لانا چاہتے ہیں لیکن حکومت ہمیں کوئی سہولت فراہم نہیں کررہی ، ڈیوٹیاں بہت بڑھادی گئیں ہیں جس سے ہائبرڈ گاڑیاں بھی مہنگی پڑ رہی ہیں ، برطانیہ سے وسیم چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ موجودہ بجٹ میں ہائبرڈ اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کریں تو اربوں ڈالر ڈیوٹی کی مد میں اور تیل کے کم استعمال سے قومی خزانے میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید