• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی ریسلر کے بیٹے نے اسلام قبول کرلیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ زیلا فاتو نے ایک یوٹیوب ویڈیو کے دوران مذہب تبدیلی کے بارے میں بتایا۔

زیلا فاتو نے کہا کہ جیل میں مسلمان قیدیوں سے متاثر ہوا اور وہاں گزارے گئے وقت نے سوچنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے اپنے اسلام کے سفر کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے جیل میں مسلمان قیدیوں کے ساتھ گزارے وقت کے بارے میں بھی بتایا۔

زیلا فاتو نے بتایا کہ جیل میں رہتے ہوئے اسلام کے بارے میں متجسس تھا اور مذہب پر کافی مطالعہ اور تحقیق کے بعد 3 اپریل 2022 کو اسلام قبول کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زیلا فاتو کو امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ڈکیتی کے الزام میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ زیلا فاتو اپنی فٹنس اور مراقبے کی ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید