• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے تائیوان میں چینی اور امریکی جنگی جہازوں کا آمنا سامنا

بیجنگ (نیوزڈیسک)آبنائے تائیوان میں چینی اورامریکی جنگی بحری جہازکا آمنا سامنا ہوگیا۔امریکا اورکینیڈا کی بحریہ کی آبنائے تائیوان میں مشترکہ مشق جاری تھی کہ چینی جنگی بحری جہاز نے امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرچنگ ہون کا راستہ روکا اوراسے اپنی رفتارکم کرنے پرمجبورکردیا۔کینیڈین نیوی کمانڈرکا کہنا ہے کہ دونوں جنگی بحری جہازصرف ڈیڑھ سوگزکی دوری پرتھے اورٹکراسکتے تھے۔ امریکا نے واقعے کوغیرذمہ درانہ قراردیا ہے جبکہ چین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی چینی فوج نے بحیرہ جنوبی چین میں داخل ہونے والے امریکی جنگی جہاز کو وارننگ دے کر بھگانے کا دعوی کیا تھا۔
یورپ سے سے مزید