• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش میں ہونے والی مشقوں میں اسرائیل کی شرکت

رباط (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مراکش میں شروع ہونے والی سب سے بڑی جنگی مشقوں میں پہلی بار اسرائیل بھی شرکت کررہا ہے۔ بیان کے مطابق ’افریقن لائن‘ کوڈ نام سے ہونے والی بین الاقوامی فوجی مشقوں میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے دستے پہلی بار شریک ہو رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ایلیٹ پیادہ یونٹ سے تعلق رکھنے والی جولانی جاسوسی بٹالین کا 12 رکنی دستہ اور کمانڈ افریقن لائن مشقوں میں شرکت کیلئے بھیجے گئے ہیں۔ ان مشقوں میں 18ملکوں سے کم سے کم 8ہزار سپاہی شرکت کر رہے ہیں۔ مراکش میں ہونے والے افریقن اسد فوجی مشقوں کا یہ انیسواں ایڈیشن ہے۔ ان مشقوں کا اہتمام امریکا اور مراکش نے مل کر کیا ہے۔ گزشتہ برس اسرائیل نے ان مشقوں میں بین الاقوامی فوجی مبصر کے طور پر شرکت کی تھی، جب کہ اسرائیلی فوجی عملی طور پر شریک نہیں تھے۔ مراکشی فوج کے مطابق مشقوں میں عسکری منصوبہ بندی، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا مقابلہ، بری، بحری اور فضائی تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ مراکش اور اسرائیل سیکورٹی تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں دسمبر 2020ء کے بعد سے تعاون کر رہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید