ملتان (سٹاف رپورٹر ) درگاہ چادروالی سرکارؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ سیدعلی حسین شاہ نے کہا ہے کہ خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہؓ کی سیرت طیبہ دنیاکی تمام خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے چادروالی سرکارؒ کے سالانہ ختم شریف کے موقع پر سیرت سیدہ کائنات کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،سابق وفاقی وزیر حامدسعیدکاظمی نے کہا کہ حضرت چادروالی سرکار ؒسچے عاشق رسولﷺ اورولی کامل تھے ،شوکت حسین شاہ نے کہا کہ سیدہ کائنات کی تعلیمات ساری دنیا کی خواتین کے لیے عملی نمونہ ہے آپکی تعلیمات کی پیروی ہی دین و دنیا میں کامیابی کی ضمانت ہے، کانفرنس میں صاحبزادہ نورحسین شاہ ،صاحبزادہ معصوم میاں،وزیراعظم کے مشیر ملک عبدالغفار ڈوگر، شیخ طارق رشید، حاجی جاوید اختر انصاری، امیرجماعت اسلامی ملتان ڈاکٹرصفدراقبال ہاشمی، ملک انور علی ،الحاج خاورشفقت بھٹہ ،ملک محمدیوسف ،چیئرمین رانا نعیم ،اخترعالم قریشی ،بشارت قریشی ،زاہدعدنان گڈو ،ڈی ایس پی سید رمیز بخاری ،ڈاکٹرعبدالسمیع ،سیدوکیل شاہ ، محمدحسین بابر،رانا فریاد ،صوفی اظہر ،میجرانعام بگٹی ،ملک انس طاہر ،خلیل قریشی، حاجی خالد ،ڈاکٹرعبدالحفیظ کھیڑا ،شیخ عمران لیاقت ،ملک عبدالرزاق ،سیدرحمت شاہ ،راؤ عارف رضوی ودیگرنے شرکت کی۔