• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا سارے ٹیکسز کا ٹھیکہ کراچی والوں نے لیا ہوا ہے؟ فاروق ستار

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں متوسط تنخواہ داروں طبقے پر مالی بوجھ کم سے کم ڈالا جائے ، کراچی میں رہنے والے 10سے بارہ لاکھ کی آمدنی پر ٹیکس دیتے ہیں جاگیر دار وڈیرے کروڑوں کی آمدنی کے بعد بھی کوئی ٹیکس نہیں دیتے ،سارا ٹیکس دینے کا ٹھیکہ صرف کراچی والوں نے لیا ہوا ہے؟کیا باقی لوگ کراچی کے پیسوں سے صرف عیاشی کرنے کیلئے رہ گئے ہیں؟کیا کراچی والوں کو کبھی انکا جائز حق ملے گا۔ کراچی میں سرمایہ کاروں کی قیمتی زمینوں پر قبضہ ہوجاتا ہے ، میں قبضہ مافیا کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ایم کیو ایم اب پہلے سے زیادہ متحد، منظم اور مستحکم ہے مافیا کے لوگ سن لیں کہ ایم کیو ایم کراچی کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کرے گی ۔ وہ بدھ کو ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےمزید کہا کہ زراعت کی آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے اور بنیادی ٹیکس آمدنی پر لگایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کی شعبے پر سبسڈی دینے اور اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے کی نشونما کے لئے سرخ فیتے کے نظام کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کی ضرورت ہے اور سرمایہ کاری پر غیر ضروری قدغنیں ختم ہونی چاہیے۔

ملک بھر سے سے مزید