• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر بھاشا ڈیم کیلئے دریائے سندھ کا رُخ نومبر میں موڑ دیا جائے گا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) زیر تعمیر دیامر بھاشا ڈیم کے لئے دریائے سندھ کا رُخ اسی سال نومبر میں موڑ دیا جائے گا۔ رُخ موڑے جانے کے بعد دریائے سندھ مذکورہ مقصد کے لئے تعمیر کی گئی تقریباً ایک کلو میٹر طویل ڈائی ورشن ٹنل اور 0.8 کلو میٹر طویل ڈائی ورشن کینال سے گزرنے کے بعد مین ڈیم سائٹ سے زیریں جانب دوبارہ اپنے قدرتی راستہ سے جا ملے گا۔ دریا کا رُخ موڑنا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کو یہ بات ان کے دیا مر بھاشا ڈیم کے دورے پر ریور ڈائی ورشن سسٹم پر پیش رفت بارے ایک بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید