• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی صورتحال دگر گوں، حکمرانوں کو شاہ خرچیاں کم کرنا ہونگی، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال دگر گوں ہے ایسے میں حکمرانوں کو شاہ خرچیاں کم کرنا ہونگی ہمیں سچ بولنا ہوگا چھ ماہ سے سنتے آرہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کررہا ہے، پاکستان کی معاشی مشکلات سیاسی مشکلات سے زیادہ اہم ہیں بیروزگاری کے باعث معاشرتی مسائل جنم لے رہے ہیں پالیسیوں میں غریب عوام کو فوکس کرنا ہوگا۔ سردار عبدالرحیم بدھ کے روز صحافیوں، کیمرامینوں، فوٹو گرافرز اور سوشل میڈیا پرسنز کے اعزاز میں دی گئی مینگو پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے مینگو پارٹی کا اہتمام فنکشنل مسلم لیگ ہاؤس کلفٹن میں کیا گیا تھا مینگو پارٹی میں صحافیوں، کیمرامینوں، فوٹو گرافرز اور سوشل میڈیا پرسنز کی بڑی تعداد شریک ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ آم ہر خاص و عام کا پسندیدہ پھل ہے آم ہر دستر خوان کی زینت ہوتا ہے۔سندھ میں آم کی فصل سب سے پہلے آتی ہے سوچا آم پارٹی کا اہتمام کیا جائے انہوں نے کہا کہ آم ہمارے کلچر کا حصہ بن چکا ہے اور مل بیٹھ کر آم کھانے سے مٹھاس اور محبت بڑھتی ہے سندھ کا کلچر ہے کہ آم اور سفید چاول ساتھ کھاتے ہیں صحافی بھائیوں نے مینگو پارٹی میں شرکت کرکے عزت افزائی کی جس پر انکا شکر گزار ہوں سردار عبدالرحیم نے اعلان کیا کہ ہر سال مینگو پارٹی کا اہتمام کیا جائیگا۔
ملک بھر سے سے مزید