• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروکاری اور غیر قانونی جرگے کرانے والے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے حکم پر عمل درآمد شروع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صوبہ سندھ میں کارو کاری اور غیر قانونی جرگوں کے انعقاد میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبر انسپکشن ٹیم سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے سیشن ججز کو خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق جسٹس صلاح الدین پہنور نے 17 مئی کو احکامات جاری کیے تھے۔ عدالت نے صوبے بھر کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید