• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہنگ:ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی مختلف علاقوں میں 14 وارداتیں

لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ میں ڈاکووں نے ایل پی جی دکان سے 40ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مزاحمت کرنے پر علی کو فائر کرکے زخمی کر دیا،گرین ٹاون میں ڈاکو ر ضوان کے گھر سے 3لاکھ 85ہزار کے زیورات اور نقدی ، اسلام پور میں ڈاکو عاطف کی بیکری سے 3 لاکھ 41 ہزار ، اسلام پورہ میں حنزلہ کی دکان سے 1 لاکھ 20 ہزار ہیئر میں ا فتخار کے گودام سے 80 ہزار روپے ، شاہدرہ میں محمد عمر، رائیونڈ میں رانا اور کاہنہ میں عمر یوسف سے نقدی اورموٹرسائیکلیں چھین لئے گئے،گارڈن ٹاون سے ڈاکو عدنان سے 4 لاکھ،فیکٹری ایریا سے ڈاکو جمیل سے 3 لاکھ،ملت پارک سے ڈاکو اختر سے 3 لاکھ 30 ہزار،گلشن اقبال سے ڈاکو شکیل سے 4 لاکھ، لاری اڈا سے ڈاکو ندیم سے 2 لاکھ،شاہدرہ سے ڈاکو امجد سے 4 لاکھ نقدی و موبائل فون، گلشن راوی سے ڈاکو اکرم سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ ڈیفنس، جنوبی چھاونی، نصیر آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی، رنگ محل،شاہدرہ، بھاٹی گیٹ سے کاریں اور کاہنہ، اسلام پورہ، لوئرمال، شفیق آباد، مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، مزنگ، لوئر مال، مانگا منڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔