• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارڈز، آپریشن تھیٹرز اورلیبارٹریز کو انفیکشن سے پاک کیا جائے، ڈاکٹر الفرید ظفر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے وارڈز،آپریشن تھیٹرز اور لیبارٹریز سمیت مختلف جگہوں کو انفیکشن سے پاک رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہارپروفیسر الفرید ظفر نےعالمی ادارہ صحت کے تعاون سے لاہور جنرل ہسپتال میں ایک ماہ سے جاری تربیتی کورس کے اختتام پر سر ٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔