• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائنس ون فارمولے پر عمل درآمد شروع، 9 مئی کے واقعات نے ملکی سیاست بدل دی، جہانگیر ترین

لاہور( ایجنسیاں)ملک میں مائنس ون فارمولے پر عملدرآمد شروع ‘ سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے نئی سیاسی جماعت ’’ استحکام پاکستان پارٹی‘‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نے سیاست کو تبدیل کر کے رکھ دیا ، اگر 9مئی کے واقعات کے منصوبہ سازوں اور شر پسندوں کوانجام تک نہ پہنچایا گیا تو پھر سیاسی مخالفین کے گھروں پر حملوں کو بھی قابل قبول سمجھا جائے گا اور یہ ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے‘ پاکستان کو قائد اعظم کا حقیقی ملک بنائیں گے‘ ہمارا مقصد بڑا واضح ہے کہ پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا جائے‘ملک میں اصلاحات لائی جائیں ‘ سیاست کو ایک نئی سمت کی ضرورت ہے ۔

اہم خبریں سے مزید