• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحکام پاکستان پارٹی کا منشور جلد بن جائے گا، عون چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس لیے چھوڑی کیونکہ بشریٰ بی بی مجھے پسند نہیں کرتی تھیں، عمران خان کے گھر سے میرے لیے اچھی خواہشات کا اظہار نہیں تھا، ہر وہ شخص جو بشریٰ بی بی کے کردار و ماضی سے واقف اور عمران خان کے قریب ہوتا تھا اسے سائیڈ لائن کردیا جاتا تھا، بشریٰ بی بی ہر اس شخص کو ناپسند کرتی تھیں جو ان کی حقیقت سے واقف اور عمران خان کے نزدیک تھا۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہی تھیں۔ رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور جلد بن جائے گا، پارٹی کا اسٹرکچر بھی چند دنوں میں فائنل ہوجائے گا، پریس کے جواب بھی اسی لیے نہیں دیئے کہ ابھی پارٹی منشور تیار نہیں ہے، تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا کہ تحریک انصا ف چھوڑ کر جانے والے نقصان میں رہیں گے،ان کی اپنی کوئی حیثیت نہیں انہیں کوئی ووٹ دینے کو تیار نہیں ہے، اکتوبر 2023ء تک الیکشن نہ ہوئے تو آئین معطل ہوجائے گا۔

اہم خبریں سے مزید