• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ‘ ٹیکس وصولیوں میں 16 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولیوں میں 16اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا‘ اور یہ بڑھ کر 6ہزار دو سو دس ارب روپے پر پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 5348ارب روپے تھا۔

 رواں مالی سال جولائی تا مارچ 2023ء نان ٹیکس ریونیو میں 25اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ مالی سال کے 1052ارب روپے کے مقابلے میں 1320اعشاریہ پانچ ارب روپے تک پہنچ گیا۔

پاکستان اکنامک سروے میں یہ تازہ ترین گیارہ مہینے کے ریونیو‘ محاصل کا اندراج چیف اکنامک ایڈوائزر حکومت پاکستان ڈاکٹر امتیاز احمد اور اُنکی ٹیم نے کیا۔

اہم خبریں سے مزید