• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی بڑھتی قدر، ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طلبا کی مشکلات میں اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر نے ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج (ڈی آئ ایم سی ) میں زیر تعلیم میڈیکل کے طلبا کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے والدین نے صورتحال کے حوالے سے حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی ہے سینکڑوں بچوں کا مستقبل بچایا جائے ۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ڈی آئی ایم سی کے میڈیکل کے طلبا جن کو اپنی فیس ڈالر کی صورت میں جمع کرانی ہوتی ہے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈی آئی ایم سی کے قوائد کے مطابق وہ والدین جو پاکستان میں رہائش پذیر ہیں اور پاکستانی کرنسی میں تنخواہ وصول کررہے ہیں وہ بھی ڈالر میں فیس ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید