• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے، نصر اللّٰہ ر ندھا وا

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ حالات سے مایوس ہونے کی بجائے بہتری لانے کیلئے جدوجہد کرے اور جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے غوری ٹاون میں جاری دستک مہم میں شر یک ہو کر شہریوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئےبجٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کم سے کم پچاس فیصد کمی کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید