• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار سوار نے راہ زنی کی واردات ناکام بنادی، دو افراد پکڑے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راول روڈ پر کار سوار نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے راہ زنی کی واردات ناکام بنادی ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقہ راول روڈ پر دوموٹر سائیکل سوار وں نے اسلحہ کی نوک پر ایک کارسوار کو روک کر اس سے لیپ ٹاپ نقدی اور دیگر اشیاء چھین لیں ،ملزمان فرارہونے لگے توکار سوار نے ان کاتعاقب کر کے ان کے موٹرسائیکل کوہٹ کیا جس سے ملزمان موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے ۔اس دوران وہاں لوگ جمع ہوگئے جنہوں نے دونوں ملزموں کوقابوکرلیا ۔مشتعل افرادنے دونوں ملزموں کی مرمت کرنے کے بعد انہیںڈولفن اہل کاروں کے حوالے کردیا ، پولیس کے مطابق ملزموں کی شناخت عبداللہ اور صغیر کے ناموں سے ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید