• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈاہائیڈ رویونین کا21جون کو صوبہ گیر احتجاج کا اعلان

پشاور ( وقائع نگار)آل پاکستان واپڈ ا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا نے بھرتیوں میں غیر معمولی تاخیر ، مخصوص تنخوا ہ پر بھرتی شدہ اہلکاروں کی عدم مستقلی ، بے جا سیاسی مداخلت اور وزارت توانائی کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود بھی پیسکو کے متاثرہ اہلکاروں جن میں 56 آفیسر ز اور 116 لائن سپرنٹنڈنٹس کی عدم بحالی کے خلاف 21 جون 2023 کو صوبہ گیر احتجاج کرکے پیسکو ہیڈکوارٹر ز واپڈا ہاؤس پشاور میں ہزاروں محنت کش مسائل کے حل تک دھر نا دینگے یہ اعلان گزشتہ روز صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں صوبائی سیکرٹری نو رالامین حیدرزئی ، مرکزی چیئر مین گوہر تاج ، صوبائی ڈپٹی چیئر مین شفیع اللہ ، وائس چیئر مین یاسر کامران سیکرٹری اطلاعات گوہر علی گوہر ، ڈپٹی چیئر مین نصیر اللہ مہمند ، جائنٹ سیکرٹری طارق خان ،سیکرٹری فنانس ناصر خان نے شرکت کی ۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئی نے واضح کیا کہ سٹا ف کی کمی اور کام کی دباؤ کیوجہ سے نہ صر ف حادثات بجلی میں روز بر اضافہ ہور ہا ہے جبکہ لائن لاسز کے ساتھ ساتھ پیسکو کے نادہندہ صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہور ہا ہے نیز سٹاف کی کمی کی وجہ سے صارفین بجلی کے شکایات کا بھی بروقت ازالہ نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے صارفین بھی پیسکو کی کارکردگی سے نالاں نظر آرہے ہیں واضح رہے کہ پسکو بورڈ آف ڈائریکٹر ز بھرتی کے حوالے منظوری دے چکی ہے جبکہ پسکوکی نااہل انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جو کہ باعت تشویش ہے اس حوالے سے پسکو انتظامیہ کو باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے کہ اگر 20 جون تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو 21جون سے پیسکو ہیڈ کو ارٹر ز واپڈا ہاؤس شامی روڈ پشاور میں ہزاروں محنت کش غیر معینہ مدت کے لئے دھر نا دینگے جس کی تمام ترذمہ دار ی پیسکو انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔
پشاور سے مزید