• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹل نادرا آفس میں خواتین کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کا مطالبہ

پشاور (جنگ نیوز )تحصیل ٹل نادرا افس میں خواتین کیلئے الگ ٹوکن اور دیگر کاونٹرز نہ ہونے کے باعث شناختی کارڈ بنانے کیلئے آنیوالی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،دو دراز سے آئی ہوئی خواتین گھنٹوں شدید گرمی میں انتظار کرنے مجبور رہتی ہے اہلیان علاقہ نے اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ اور نادارا حکام سے نوٹس لیکر مسئلہ حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر ٹل پارا چنار شاہرا بند کرنے پر مجبور ہونگے اہلیان علاقہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹل نادرا دفتر میں ملحقہ علاقوں سے بھی خواتین شناختی کارڈ بنانے آتی ہے تاہم خواتین کیلئے الگ کاؤنٹر نہ ہونے کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شدید گرمی میں گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود بھی خواتین کارڈ بنائے بغیر لوٹنے پر مجبور ہیںعلاقہ مکینوں کے مطابق خواتین کو بار بار شناختی کارڈ بنانے کیلئے آنا پڑتا ہے جو انکے لئے اذیت کا باعث بنے لگا اہلیان ٹل اور ملحقہ علاقوں نے اس سلسلے میں نوٹس لیکر خواتین کیلئے الگ کاوئنٹرز قائم کرنے سمیت سٹاف کی کمی کا مسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے ۔
پشاور سے مزید