• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پریم یونین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خصوصی نمائندہ) ریلوے پریم یونین سی بی اے لاہور ڈویژن نےتنخواہوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ڈی ایس آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں اضافے کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد نے کہا کہ تمام وفاقی اداروں کی طرح ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کی جائے ۔ٹی ایل اے سٹاف کو ریگولر کیا جائے شیش محمد نے کہا کہ سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی ہر ماہ کی یکم تاریخ کودی جائے۔مظاہرے سے ناصر خان ،کرامت علی ، تنویر حسین ، حاجی عزیز مدنی ،طاہر گجر ،جنید خرم،فرید وارثی اور ديگر نے بھی خطاب کیا ۔