اوول (جنگ نیوز) عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے تیسرے روز آسٹریلین ٹیم ڈرائیونگ سیٹ پر آگئی۔ اس نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 123رنز بناکر بھارت پر 296رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ کھیل ختم ہونے پر مارنس لبوشین 41 اور کیمرون گرین سات رنز پر کھیل رہے تھے۔ عثمان خواجہ 13،ڈیوڈ وارنر ایک، اسٹیون اسمتھ 34اور ٹریوس ہیڈ 18رنز بناسکے۔ رویندرا جدیجا دو وکٹ لے چکے ہیں۔ قبل ازیں بھارتی ٹیم اپنی اننگز میں 296 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ اجنکیارہانے 89، شردل ٹھاکر 51اور رویندرا جدیجا 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 3، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے 2، 2 جبکہ نیتھن لائن نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے۔