• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں غریب عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں رکھا گیا، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے معیشت کی بحالی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک الیکشن نہ کروائے جائیں۔ بجٹ میں غریب عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں رکھا گیا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا خون چوسا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ضروریات کی اشیاء پر ٹیکسز میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لائے گا۔
اسلام آباد سے مزید