لاہور(جنرل رپورٹر) کالج آف آفتھلمالوجی، شعبہ امراض چشم، کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں قریب نظری مائی اوپیا کے موضوع پر سیمینار ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نےکہا کہ 2050 تک مائی اوپیا میں غیر معمولی شرح تک اضافہ ہو جائے گا۔ 6 سے 12 ماہ ، 3 سال اور سکول میں داخلے کے وقت بچوں کی نظر کا معائنہ ضرور کروائیں۔ بچے از کم دو گھنٹے روزانہ کھلی آب و ہوا میں وقت گزاریں۔ سکرین اور موبائل فون کا استعمال کم کریں۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل مہمان خصوصی تھے۔ پروفیسر محمود ایاز، ڈاکٹر اسد اسلم خان ، پروفیسر راشد قمر راؤ، پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد ، پروفیسر ڈاکٹر سیّد اصغر نقی، ڈاکٹر منیر احمد ملک نے بروقت علاج اور تشخیص پر زور دیا۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو موبائل فون کے استعمال سے روک کر جسمانی سرگرمیوں کی جانب راغب کریں ۔