• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1022افسروں اور اہلکاروں کی اگلے عہدوں پر ترقی

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ لاہور پولیس کے مختلف ونگز کے1022افسران اور اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ 169اے ایس آئیز کی سب انسپکٹرز453ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی اور400 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اے ایس آئی سے سب انسپکٹر اور ہیڈ سے اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں 25لیڈی پولیس آفیسر بھی شامل ہیں۔
لاہور سے مزید