• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں، فیاض الحسن چوہان نے پارٹی کیوں چھوڑی ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں 6صوبائی وزارتیں سنبھال چکا ہوں، مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کے سربراہ کا ساتھ کیوں چھوڑ دیا، اب اُن کے مستقبل کا لائحہ عمل کیا ہوگا اور اَب وہ کس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہاں ہیں؟۔ یہ سب کچھ اُنہوں نے اس شو میں بتایا۔ حاضرین نے بھی معروف سیاستدان سے تند و تیز اور دلچسپ سوال پوچھے جن کے اُنہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیئے۔ فیاض چوہان کے ساتھ اس شو کے دوران گیمز بھی کھیلے گئے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ اتوار کی شب 11 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید