ایک محفل میں لوگ میر تقی میر کی تعریف کرہے تھے۔ اس محفل میں مرزا غالب بھی تھے۔ اچانک شیخ ذوق ابراہیم بھی آگئے اور بحث میں حصہ لیتے ہوئے مرزا رفیع سودا کو میر تقی میر پر ترجیح دینے لگے۔
غالب نے یہ سنا تو بے ساختہ بولے، ’’ میں تو آپ کو میر ہی سمجھتا تھا ، مگر اب معلوم ہوا کہ آپ سودائی ہیں۔‘‘
……٭٭……٭٭……٭٭……
…غلام گردش میں ہے…
ایک دن مرزا، فتح الملک بہادر کو ملنے گئے، جب غلام گردش میں پہنچے تو خدمت گار نے صاحبِ عالم کو اطلاع دی کہ مرزا نوشہ صاحب آ رہے ہیں، وہ کسی کام میں مصروف تھے، بلا نہ سکے۔ مرزا وہیں ٹہلتے رہے۔
صاحبِ عالم نے کچھ دیر کے بعد ملازم کو پکار کر کہا۔ ’’ارے دیکھ، مرزا صاحب کہاں ہیں۔‘‘
مرزا نے وہیں سے جواب دیا۔ "غلام، گردش میں ہے۔‘‘
……٭٭……٭٭……٭٭……
…خالی دماغ…
ایک بار پنڈت جواہر لال نہرو نے مولانا آزاد سے پوچھا کہ ”جب میں سر کے بل کھڑا ہوتا ہوں تو خون سر کی طرف جمع ہو جاتا ہے، مگر جب پاؤں پر کھڑا ہوتا ہوں تو ایسا نہیں ہوتا۔ کیوں؟ “ مولانا آزاد نے جواب دیا:
”جو چیز خالی ہو گی، خون وہیں جمع ہو گا“۔
معزز قارئین! آپ سے کچھ کہنا ہے
ہماری بھرپور کوشش ہے کہ میگزین کا ہر صفحہ تازہ ترین موضوعات پر مبنی ہو، ساتھ اُن میں آپ کی دل چسپی کے وہ تمام موضوعات اور جو کچھ آپ پڑھنا چاہتے ہیں، شامل اشاعت ہوں، خواہ وہ عالمی منظر نامہ ہو یا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رپورٹ ہو یا فیچر، قرطاس ادب ہو یا ماحولیات، فن و فن کار ہو یا بچوں کا جنگ، نصف سے زیادہ ہو یا جرم و سزا۔ لیکن ان صفحات کو اپنا سمجھتے ہوئے آپ بھی کچھ لکہیں اور اپنے مشوروں سے نوازیں بھی۔ خوب سے خوب تر کی طرف ہمارا سفر جاری ہے۔
ہمیں خوشی ہے کہ آج جب پڑھنے کا رجحان کم ہوگیا ہے، آپ ہمارے صفحات پڑھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اب ان صفحات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی رائے بھی دیں اور تجاویز بھی، تاکہ ان صفحات کو ہم آپ کی سوچ کے مطابق مرتب کرسکیں۔
ہمارے لیے آپ کی تعریف اور تنقید دونوں انعام کا درجہ رکھتے ہیں۔ تنقید کیجیے، تجاویز دیجیے۔ اور لکہیں بھی۔ نصف سے زیادہ، بچوں کا جنگ، ماحولیات وغیرہ یہ سب آپ ہی کے صفحات ہیں۔ ہم آپ کی تحریروں اور مشوروں کے منتظر رہیں گے۔ قارئین کے پرزور اصرار پر نیا سلسلہ میری پسندیدہ کتاب شروع کیا ہےآپ بھی اس میں شریک ہوسکتے ہیں ، ہمارا پتا ہے:
رضیہ فرید۔ میگزین ایڈیٹر
روزنامہ جنگ، اخبار منزل، آئی آئی چندیگر روڈ، کراچی