• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان کا خطرہ، کراچی کی شاہراہوں سے بل بورڈ نہیں ہٹائے گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیشِ نظر کراچی کی مختلف شاہراہوں سے تاحال بل بورڈز نہیں ہٹائے جا سکے۔

کراچی کی مصروف ترین شارعِ فیصل سمیت دیگر شاہراہوں پر بل بورڈ اب بھی نصب ہیں۔

طوفان کے پیشِ نظر بل بورڈ کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ متوقع طوفان کے باعث طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کسی بھی قسم کے حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب میں 600 کلو میٹر دور پہنچ چکا ہے، جس کے زیرِ اثر شہرِ قائد میں آج موسم مرطوب اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج صبح میں ہی پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ دن میں پارہ 41 درجے کو چھونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جو 45 ڈگری تک محسوس ہو سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید