• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق سیشن عدالت کا فیصلہ معطل

لاہور ( نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے پرویز الٰہی کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ کےلئے عدالت میں پیش کرنے کا سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کردیا،عدالت نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا کہ درخواست گزار کی سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کی جاتی ہےاورفریقین کو 27 جون کے لئے نوٹس جاری کئے جاتے ہیں، پرویز الٰہی کےوکیل اشتیاق اے خان اور چوہدری فرمان منیس نے مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا،چوہدری پرویز الٰہی نے جوڈیشل ریمانڈ کے بعد ضمانت کےلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید