• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی دکھ ہو یا سکھ، عوام کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو

کرا چی(اسٹاف رپورٹر/ نیوز ایجنسی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سمندری طوفان کی پیش نظر عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ طوفانی بارش کے دوران سفر سے گریز کیا جائے، تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہی قدرتی آفت کے ممکنہ نقصان سے بچنے کا راستہ ہے۔اپنے ایک بیان بلاول بھٹو نے کہا کہ سمندری طوفان بائپر جوائےسے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں کو خطرہ ہے، سندھ حکو مت سمندری طوفان کی پیشِ نظر چوکس ہے اور ہر ممکن حفاظتی اقدام اٹھا رہی ہے،عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام خصوصاً ساحلی علاقوں کے لوگ انتظامیہ سے تعاون کریں اور بلاتاخیر حفاظتی مقامات پر منتقل ہوں،پرانی اور خستہ حال عمارتوں میں مقیم شہری بھی ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں، ساحلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں موجود اور عوام سے رابطے میں رہیں۔
اہم خبریں سے مزید