• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت میں ہمارے کام نہیں ہو رہے، پی پی عہدیداروں کی بلاول سے شکایت

لاہور( نمائندہ جنگ )پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں، پارٹی عہدیداروں نے بلاول بھٹو کے سامنے شکایات کے انبار لگا تے ہوئے کہا کہ نگران حکومت ہمارا کوئی کام نہیں کررہی لیکن ن لیگ کے کام ہوتے ہیں، ہمارا اتنا کام بھی نہیں ہوتا کہ پیچ ورک کرالیں، عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں ووٹر وں کو کیا منہ دکھائیں گے ،جاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کابینہ کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے،پیپلز پارٹی کا کام ہو تو سارا قانون اٹھا کر سامنے رکھ دیا جاتا ہے اور 100جواز پیش کیے جاتےہیں ، کوئی تھانیدار تبدیل کرانا تو دور کی بات ہم لوگ سڑک پر پیچ ورک تک نہیں کراسکتے، دوسری جانب ن لیگ کا مسئلہ ہوتو آنکھیں بند کر کے حل کردیا جاتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید