• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ساف فٹبال کیلئے قومی ٹیم کو این او سی جاری

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) بھارت میں ساف فٹبال چیمپئن شپ کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نےقومی فٹ بال ٹیم کو این او سی جاری کردیا۔ ویزا ملنے پر ٹیم 18 جون کو ماریشس سے بمبئی روانہ ہوگی۔ چیمپئن شپ بنگلور و میں 21 جون سے 4 جولائی 2023 تک ہوگی جس میں آٹھ ٹیمیں میزبان بھارت، کویت، نیپال، پاکستان، لبنان ، بنگلہ دیش، مالدیپ ، بھوٹان شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم گروپ اے میں شامل ہے ۔
اسپورٹس سے مزید