• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک اور مسلمان پر انتہا پسند جنونیوں کا تشدد

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسند جنونیوں کی جانب سے ایک اور مسلمان شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ، واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں پیش آیا جہاں تینملزمان نے ایک مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے ’’جے شری رام‘‘ کے نعرے لگوائے ۔ انڈین میڈیا کے مطابق تینوں ملزمان نے مسلمان شہری پر موبائل فون چوری کا الزام لگایا اور اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر ملزمان کیخلاف کارروائی سے انکار کردیا تھا تاہم بعد ازاں مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو پکڑ لیاگیا ہے جبکہ تیسرا بدستور فرار ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید