لاہور ( کورٹ رپورٹر )وکلاء پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا نے ہڑتال کردی ، مال روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگئی، صدر بار چوہدری اشتیاق اے خان نے کہا کہ سینئر وکیل لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی گئی،سینئر ایڈووکیٹ عزیر کرامت بھنڈاری کو گرفتار کیا گیا،اگر سلسلہ نہ رکا تو ہڑتال بھی ہوگی اور تحریک بھی چلے گی۔