• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام چرن کے ہاں 10 سال بعد بیٹی کی پیدائش

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ساؤتھ انڈین فلموں کے اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کے ہاں شادی کے 10 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، رام اور اپاسنا  کل شام کو حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع اپولو اسپتال پہنچے اور آج صبح ان کے ہاں ایک ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اسپتال کی جانب سے اداکار کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بارے میں باضابطہ طور پر جاری کردہ پریس ریلیز کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

فوٹو، بھارتی میڈیا
فوٹو، بھارتی میڈیا 

اس پریس ریلیز میں لکھا ہےکہ ’محترمہ اپاسنا کامینی کونیڈیلا اور مسٹر رام چرن کونیڈیلا کے ہاں 20 جون 2023ء کو اپولو اسپتال جوبلی ہلز، حیدرآباد میں ایک بیٹی  کی پیدائش ہوئی، بچہ اور ماں دونوں ٹھیک ہیں‘۔

رام چرن کے لیے سال 2023ء واقعی ہی بہت زبردست ہے کیونکہ اُنہیں اس سال زندگی میں کچھ بڑے تحائف ملے ہیں۔

 سال کے آغاز مہں انہیں اپنی سپر ہٹ فلم ’RRR‘ گانے ’ناٹو ناٹو‘ کے لیے آسکر ملا اور اب انہیں  بیٹی کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

دوسری جانب، آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ’ناٹو ناٹو‘ کے گلوکار کالا بھیروا نے رام چرن کی بیٹی کے لیے ایک خصوصی دھن تخلیق کی ہے۔

رام چرن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خصوصی دھن کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ دُھن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے انمول بچے کے لیے یہ معنی خیز دھن تخلیق کرنے کے لیے کالا بھیروا کا شکریہ‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہمیں یقین ہے کہ یہ دُھن دنیا بھر کے لاکھوں بچوں کے لیے خوشی اور مسرت لائے گی‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید