• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی یونانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد(نیوز ایجنسی )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یونان کے وزیر خارجہ واسلیس کاسکریلیس سے منگل کو ٹیلی فون پر گفتگو کی ، دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے یونانی ہم منصب کے ساتھ یونان کے ساحل پر کشتی کے المناک حادثے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرا خارجہ نے مصیبت میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت اور برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت اور ان کی وطن واپسی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
اہم خبریں سے مزید