لاہور(ٹی وی رپورٹ)لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے غیرقانونی تقرریوں کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔پرویز الہٰی کی درخواستِ ضمانت بعد ازگرفتاری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کر لی۔ جج علی رضا اعوان نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔