• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محترمہ بینظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ پر جیالوں کا خراجِ عقیدت

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

 پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن اور سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آج 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

جمہوریت کے لیے جان کی بازی لگانے والی بینظیر آج زندہ ہوتیں تو ستر سال کی ہوتیں۔

بے نظیر بھٹو 21جون 1953میں کراچی میں پیدا ہوئی تھیں، آج ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد اور کیک کاٹے جا رہے ہیں۔

شہید محترمہ کا صرف نام ہی بینظیر نہیں بلکہ وہ اپنے کام اور مقام میں بھی بینظیر تھیں، دختر مشرق کو جمہوریت پسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

بینظیر بھٹو نے پاکستان اور اسلام کی پہلی وزیراعظم بن کر دنیا بھر کے لیے مثال قائم کی۔

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی نے عوام کے بنیادی حقوق، سویلین بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا پرچم مرتے دم تک تھامے رکھا اور اسی راستے میں جان دے دی۔

پی پی کے تصدیق شدہ ٹوئٹر پیج پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اُن کی 70ویں سالگرہ کے موقع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

عکسِ بینظیر، بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو نے والدی کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی، وفاقی وزیر برائے خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پی پی پی کے تصدیق شدی پیج سے ویڈیو شیئر کی ہے۔

پی پی پارٹی کے ارکان، جیالوں سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے بی بی کے کروڑوں مداح اُن کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر آج کے دن اُن کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔

پاکستان میں اگر آج ٹوئٹر ٹرینڈز کی بات کی جائے تو ہیش ٹیگ ’بینظیر بھٹو‘ اور ’سلام بینظیر‘ کے ساتھ ’ہم سب کی بینظیر‘ ٹرینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ


خاص رپورٹ سے مزید