• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر میں چوہدری اشرف ڈمیان کا ایس ایس پی لاہور رانا اقبال کو عشائیہ

مانچسٹر (ہارون مرزا) مانچسٹر کے سماجی و سیاسی رہنما چوہدری اشرف ڈمیان کی جانب سے ایس ایس پی لاہور رانا اقبال کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیاگیا - جس میں چوہدری زمان اقبال مئیر آف بولٹن، چوہدری حاجی احمد طاہر، چوہدری انجم چھوکر، چوہدری فاروق، چوہدری جعفر اقبال، ڈاکٹر صاحب آف بجیران چوہدری حیدرعلی ، چوہدر ی علی شان ہارون مرزا، چوہدری شیان اور چوہدری ارمان نے شرکت کی - تقریب میں ایس ایس پی لاہور رانا اقبال کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ہو جنہوں نے اتنی عزت بحشی ، اوورسیز پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ تقریب کے میزبان چوہدری اشرف ڈمیان نے جنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ایس ایس پی لاہور رانا آفتاب ہمارے پاس آئے اور ہمیں خدمت کا موقع دیا - اس موقع پر ایس ایس پی لاہور رانا اقبال نے اوورسیز پاکسانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل کو بروے کار لاتے ہوے انکے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
یورپ سے سے مزید