• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بھٹو عدالتی قتل نظرثانی ریفرنس کی فوری سماعت کرے‘ پیپلز پارٹی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید سپریم کورٹ نظرثانی ریفرنس معاملہ پر آئینی قانونی اور سیاسی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل نظرثانی ریفرنس کی فوری سماعت کرکے انصاف دے۔ارکان پارلیمنٹ‘ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ریفرنس کی تاریخ سماعت کی قراردادیں منظور کرائیں، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے ہدایت دی ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ‘ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ذولفقار علی بھٹو شہید ریفرنس تاریخ سماعت کی قراردادیں منظور کرائیں۔
اہم خبریں سے مزید