• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دی سمپسنز‘ میں ٹائٹن حادثے کی پیشگوئی؟


مستقبل کے واقعات دکھانے کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ کی ایک اور پیشگوئی حقیقت بن گئی۔

’دی سمپسنز‘ کی 2006ء میں نشر کی گئی ایک قسط میں ٹائٹینک آبدوز کے لاپتہ ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

اس قسط میں دکھایا گیا ہے کہ سیریز کےکردار ہومر سمپسن کے والد میسن فیئربینکس جوکہ سمندر سے کھوئے ہوئے خزانے کو بچانے میں مہارت رکھتے ہیں، اپنی مہم شروع ہونے سے پہلے ایک تقریر کرتے ہیں۔ 

پھر جیسے ہی باپ اور بیٹے کی یہ جوڑی سمندر کی گہرائیوں میں اترتی ہےتو چھپے ہوئے خزانوں کو دریافت کرنے کے جوش و خروش کے دوران میسن سمندر میں لاپتہ ہو جاتا ہے۔ 

اپنے والد کو تلاش کرنے کے لیے بے چین ہومر آکسیجن کی سپلائی کم ہونے پر گھبرانا شروع کر دیتا ہےاور اس خوفناک منظر کا اختتام ہومر کے ہوش کھونے پر ہوتا ہے۔

کئی سال قبل ’دی سمپسنز‘ کی 2006ء میں نشر ہونے والی قسط میں دکھائے گئے یہ مناظر حال ہی میں ٹائٹینک آبدوز کے ساتھ بحر اوقیانوس میں پیش آنے والے حادثے سے غیر معمولی مشابہت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ 1989ء میں پیش کیے جانے والے ’دی سمپسنز‘ کارٹون سیریز کو ایک بہت ہی مشہور اینیمیٹڈ کامیڈی سیریز سمجھا جاتا ہے۔ 

اس سیریز میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مزاح سے بھرپور مناظر پیش کیے گئے لیکن آج اس سیریز کی وجہ اہمیت و مقبولیت اس کے مذاق نہیں بلکہ اس میں پیش کیے گئے واقعات کا موجودہ دور میں رونما ہونا ہے۔

’دی سمپسنز‘ کی ایک قسط میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے ملتی جلتی کیفیت بھی پیش کی گئی تھی، جبکہ 1996ء میں’دی سمپسنز‘ کی ایک قسط میں کیپٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بولنے کا منظر پیش کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی موت کی تاریخ کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی گئی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید