بالی ووڈ اداکار راج ببر نے 1977 میں اپنا فلمی کیریئر ’قصہ کرسی کا‘ سے شروع کیا تھا۔
تب سے اب تک انہوں نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا، ’انصاف کا ترازو‘، ’آج کی آواز‘ اور کئی دیگر فلموں میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔
لیکن جب انہوں نے فلمی صنعت میں کیریئر بنانے کا سوچا تب یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راج ببر نے اپنی اسکوٹر 6 ہزار روپے میں فروخت کی اور ممبئی منتقل ہوگئے۔
فلم ساز پرکاش مہرا نے راج ببر کا ایک ٹی وی ڈرامہ دیکھا تھا اور وہ ان کی اداکاری سے متاثر ہوئے تھے۔
پرکاش مہرا نے راج ببر کو دہلی کے ہوٹل اشوک بلایا، یہ وہ موقع تھا جب راج ببر کو معلوم ہوا کہ مہرا انہیں اپنے نئے پروجیکٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
راج نے مہرا کو بتایا کہ انہیں ممبئی میں ایک سال کیلئے رہائش کی ضرورت ہے کیونکہ وہ جب یہاں آرہے تھے تو اپنی اسکوٹر بیچ کر بیوی نادرا کو 6 ہزار دے دیے تھے اور کہا تھا کہ ہر مہینے 500 روپے استعمال کرنا۔
کرنا یہ ہوا کہ مہرا کے ساتھ وہ فلم کبھی نہ بن سکی لیکن راج ببر کو فلم ’پنجابی فیچر چن پردیسی‘ میں کام کا موقع ملا۔