• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کو صدر شی پنگ کے خلاف ریمارکس کا جواب دیں گے، چین

نیویارک (نیوزڈیسک) امریکہ میں چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ چین امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان کا فیصلہ کن جواب دے گا جس میں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو آمر قرار دیا تھا،بائیڈن نے اشتعال انگیزی کرکے باہمی اعتماد کوخطرے میں ڈالا،نتائج بھگتنے ہوں گے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سفارتخانے نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ چین کی حکومت اور عوام ملک کے سپریم لیڈر کیخلاف کسی قسم کی سیاسی اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کرینگے اور انہیں فیصلہ کن جواب دینگے۔ بیان میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کے الفاظ کے منفی نتائج سے نمٹنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدام کرے اور اپنے وعدے پورے کرے۔ بصورت دیگر، اسے تمام نتائج بھگتنے ہوں گے۔ چینی سفارت کاروں کے مطابق امریکا میں چین کے سفیر ژی فینگ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے صدر جو بائیڈن کے بیان پر شدید احتجاج کیا۔
یورپ سے سے مزید