اسلام آباد (فاروق اقدس)بلاول بھٹو2 جولائی کو جاپان کے بعد امریکا جائیں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو جو اس وقت اپنی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے دبئی میں موجود ہیں 2 جولائی کو جاپان جائیں گے، انہیں اس دورے کی دعوت ان کے جاپانی ہم منصب یوشیما ساہا یاشی نے دی ہے۔ جاپان میں اپنی مصروفیت کے دوران جاپانی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ دارالحکومت ٹوکیو میں وہ پاکستانی کمیونٹی اور جاپان میں تاجر برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ جاپان سے ہی امریکا روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ یو ایس اے تھنک ٹینک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ امکانی طور پر جاپان روانگی سے قبل وہ ایک روز کیلئے کراچی بھی آئیں گے۔ بلاول بھٹو جو اپنی پارٹی کےچیئرمین بھی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ عرب امارات میں مقیم اپنی بہن بختاور بھٹو کے ساتھ عید منائیں گے۔