جاپان، ٹوکیو (عرفان صدیقی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورہ جاپان پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ جہاں جاپان حکام، سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بلاول بھٹو کا آیئر پورٹ پر استقبال کیا۔ اپنے دورہ جاپان میں وزیر خارجہ جاپانی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کرینگےان اہم ملاقاتوں میں وزیر خارجہ پاکستان اور جاپان کے درمیان معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کرینگے۔ وزیر خارجہ کے دورہ جاپان کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید پہلے ہی جاپان پہنچ چکے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورے کو پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے ، اس دورے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا ہایاشی Yoshimasa Hayashi اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ جاپان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر تاکیو اکیبا سے بھی ملاقات وزیر خارجہ کے دورے کا حصہ ہوگی ۔ ان اہم ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان پاکستان اور جاپان کے درمیان سیاسی و معاشی تعلقات اور خطے سمیت اہم عالمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایشین ڈیولپمنٹ بینک انسٹیٹیوٹ سے بھبی خطاب کرینگے۔ بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈوکیٹ ، مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان، تجوید القران جاپان کے سربراہ قاری علی حسن ، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر نعیم خان، ن لیگی رہنما سکندر پسیہ، سینئر پاکستانی نعیم آرائیں، آصف قمر ، بھی موجود تھے۔ واضح رہے آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وفد کا حصہ ہیں۔