• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس کے پانچ مہینوں میں ایران نے تیل سے 15 ارب ڈالر کمائے

تہران(جنگ نیوز) امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ رواں برس کے پہلے 5 مہینوں میں تیل کی فروخت سے ایران نے 19 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے اور 2022میں ایرانی تیل کی کل آمدنی 54بلین ڈالر ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے ’ ارنا‘ کے مطابقتوانائی کی وزارت سے وابستہ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس سال کے 5 مہینوں کے دوران اوپیک کے 13ممبران کی تیل کی کل آمدنی 293 بلین ڈالر ہے۔اس طرح ایرانی آمدن اس عرصے میں اوپیک کی تیل کی کل آمدنی کے 6.5 فیصد کے برابر تھی۔ ایران 2023 کے 5 مہینوں میں تیل کی آمدنی کے لحاظ سے اوپیک کے رکن ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس عرصے کے دوران تیل کی سب سے زیادہ آمدنی سعودی عرب کو 101ارب ڈالر کے ساتھ حاصل ہوئی۔ اس حوالے سے عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت دوسرے سے چوتھے نمبر پر ہیں۔اس عرصے میں اوپیک کے دیگر رکن ممالک کی آمدن الجیریا 12 بلین ڈالر، انگولا 13 بلین ڈالر، کانگو 3 بلین ڈالر، استوائی گنی 1 بلین ڈالر، گیبون 2 بلین ڈالر، لیبیا 12 بلین ڈالر، نائجیریا 12 بلین ڈالر اور وینزویلا 4 ارب ڈالر رہی ۔

دنیا بھر سے سے مزید