اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کو 205نئے پروفیشنلز کی بھرتی کی اجازت دے دی جبکہ 45مختلف سیٹوں پر تعیناتیوں کا معاملہ موخر کر دیا۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بینچ نے بدھ کو یہاں کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے کا خدمات کا معیار اپ ٹو دی مارک نہیں ہے، نئی بھرتیوں سے ادارہ پر ماہانہ 9کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی بوجھ پڑیگا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس میں کہا کہ پی آئی اے اپنے واجبات ادا نہیں کر پا رہا، مزید بھرتیاں کس لئے کرنی ہیں۔